بالی ووڈ اداکارہ پوجا چوپڑا اپنی آنے والی فلم میں جمی شیر گل کے ساتھ نظر آئیں گی۔
فلم ’کمانڈو ‘کے ذریعے سامعین کے درمیان شناخت بنانے والی پوجا چوپڑا اب فلم 'ٹو مچ ہو گیا' میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
فلم میں پوجا کے اپوزٹ جمی شیر گل کام کریں گے۔
فلم کی ہدایت انور خان کر رہے ہیں۔
فلم میں ارباز خان اور زرینہ وہاب بھی اہم کردار میں ہوں گی۔
. فلم میں ارباز کھلنائک کے طور پر نظر آئیں گے۔
'کمانڈو' کے بعد طویل وقفے تک فلم سے دور رہنے والی پوجا نے سوال کے جواب میں کہا "حادثے کے بعد مجھے چھ ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیاتھا۔
style="line-height: 20.8px;">کچھ اچھی فلمیں تھیں لیکن اس میں کام نہیں کیا۔
'کمانڈو' کے بعد میں کچھ اچھا چاہتی تھی۔
میں خوش ہوں کہ میں نے 'ٹو مچ ہو گیا' کے لئے حامی بھرلی ہے۔
کچھ اور منصوبوں پر کام جلد شروع ہوں گے۔
میرے دل میں جمی شیر گل کے لئے کافی احترام ہے۔
وہ مجھے کافی بردبار نظر آئے۔
وہ ان اچھے لوگوں میں سے ہیں جن سے اب تک ملی ہوں۔
یو این آئی۔
س ا۔
ظ ا۔